Saturday, September 7, 2024

ٹی ٹی پی نے انارکلی دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی، شیخ رشید

ٹی ٹی پی نے انارکلی دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی، شیخ رشید
January 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے ٹی ٹی پی نے انارکلی دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے۔

جمعہ کے روز سینٹ اجلاس سے خطاب میں وزیر داخلہ نے کہا لاہور حملہ کی تفصیلات پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، یہاں نہیں بتا سکتا کہ دہشت گرد رات کہاں ٹھہرے۔ خاص مقاصد کے لئے حملے کئے جا رہے ہیں، پہلے طالبان کے ذریعے ٹی ٹی پی سے مذاکرات ہو رہے تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ افغان سرحد پر صرف 20 کلومیٹر کی فینسنگ رہ گئی ہے۔

شیخ رشید نے اپوزیشن کے حوالے سے کہا کمر بستہ ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی، میں مشورہ دوں گا آپ بلاول کے ساتھ ملکر آئیں۔

ادھر اپوزیشن نے ملک میں بڑھتے دہشت گردی کے واقعات کے خلاف سینٹ میں تحریک التوا جمع کرادی، جس پر چیئرمین سینٹ نے پیر کا دن بحث کے لیے مقرر کردیا۔