Thursday, April 18, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا رنگا رنگ میلہ آج سجے گا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا رنگا رنگ میلہ آج سجے گا
October 16, 2022 ویب ڈیسک

میلبرن (92 نیوز) - ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا رنگا رنگ میلہ آج سجے گا، پہلے میچ میں سری لنکا اور نمیبیا، دوسرے میچ میں یواے ای کا مقابلہ نیدرلینڈ سے ہوگا۔

تمام کپتانوں کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو لیا گیا، آپس میں گھل مل گئے، سیلفیاں بھی لیتے رہے۔ قومی کھلاڑی برسبین میں موجود ہیں۔

ایونٹ میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور آسٹریلیا کے 7 شہروں میں 45 میچ کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی میچ سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں نیدرلینڈ کا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے ہوگا۔

پاکستان اپنا پہلا میچ رواں ماہ کی 23 تاریخ کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آئندہ ماہ کی 13 تاریخ کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔