Sunday, September 8, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
November 10, 2022 ویب ڈیسک

میلبرن (92 نیوز) - ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

اتوار کو میلبرن میں بارش کا 95 فی صد امکان ہے۔ اتوار کو میچ نہ ہوا تو فائنل پیر کو کھیلا جائے گا۔ اگر اتوار کو دس، دس اوورز نہ ہوئے تو ہی میچ ریزر ڈے میں جائے گا۔

آسٹریلوی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کو بھی میلبرن میں بادل برس سکتے ہیں۔ اگر بارش نے میچ مکمل نہ ہونے دیا تو دونوں فائنلسٹ مشترکہ چیمپئن ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل اتوار تیرہ نومبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کون کرے گا؟ اس کا فیصلہ میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ہو گا۔