Friday, May 3, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، جنوبی افریقہ نے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، جنوبی افریقہ نے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
October 17, 2022 ویب ڈیسک

برسبین (92 نیوز) - آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔

جنوبی افریقی کپتان کیشو اتھمانند مہاراج نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی، کیوی ٹیم نے 17.1 اوورز میں 98 رنز پر ہتھیار ڈال دئیے، مارٹن گپٹل 26 اور گلین فلپس 20 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔

کیویز اوپنر فن ایلن 6، کپتان کین ولیم سن 3، مائیکل بریسویل 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، 8 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے 3، وین پارنیل اور تبریز شمسی نے 2، 2 جبکہ مارکو جانسن، ایڈن مارکرم اور ربادا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پروٹیز سائیڈ نے مطلوبہ ہدف 11.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنر ریلی روسو 32 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ایڈن مارکرم 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، اوپنر رضا ہینڈرکس 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے واحد وکٹ ایش سودھی کے ہاتھ آئی۔