Saturday, May 4, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ وارم اپ میچ، انگلینڈ کی پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ وارم اپ میچ، انگلینڈ کی پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست
October 17, 2022 ویب ڈیسک

برسبین (92 نیوز) – ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

انگلینڈ نے 161 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 14.4 اوورز میں حاصل کرلیا، ہیری بروک نے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، بین سٹوکس 36 رنز بناکر دوسرے قابل ذکر بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 2، نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، بارش کے باعث میچ 19 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ پاکستان نے مقررہ 19 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود 39 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، محمد وسیم  نے 26، افتخار احمد 22، شاداب خان، آصف علی 14،14 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلی نے 2 جبکہ لیونگ سٹون، کرس جارڈن، بین اسٹوکس اور سام کورن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔