Wednesday, April 24, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
November 1, 2022 ویب ڈیسک

برسبین (ویب ڈیسک) - ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ ون کے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

افغانستان نے پاور پلے میں بغیر کسی نقصان 42 رنز بنائے، اوپنرز گُرباز 28 اور عثمان غنی 27 رنز بناکر نمایاں بلےباز رہے، ابراہیم زدران 22، نجیب زدران 18، گلبدین نائب 12، کپتان محمد نبی 13، راشد خان 9 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے لاہیروو کمارا نے 2، ہاسارنگا ڈی سلوا نے 3 کسون راجیتھا، دھنن جیا ڈی سلوا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں سری لنکا نے 145 رنز کا مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 18.3 اوورز میں حاصل کرلیا، دھنن جیا ڈی سلوا نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ کوشال مینڈس نے 25، چارتھ اسالنکا 19، بھانوکا راجا پاکسے 18 اور پتھم نساکا 10 رنز بناسکے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور راشد خان نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسرنگا ڈی سلوا کو 4 اوورز میں 13 رنز کے عوض 3 کھلاڑی آؤٹ کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔