Thursday, April 25, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دیدیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دیدیا
November 3, 2022 ویب ڈیسک

سڈنی (92 نیوز) - ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ بی کے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 185 رنز بناسکی۔ نائب کپتان شاداب خان نے 52 اور افتخار احمد نے 51 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو پوزیشن مستحکم بنائی۔

ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا، کپتان بابراعظم 6، محمد رضوان 4، شان مسعود 2 رنز بنا کر چلتے بنے۔ محمد حارث 11 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اینریچ نورٹجے نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔