Friday, April 19, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، کیویز نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، کیویز نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دیدی
November 4, 2022 ویب ڈیسک

ایڈیلیڈ (92 نیوز) - ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کیویز نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی، آئرش بولر جوش لٹل کی ہیٹ ٹرک بھی کام نا آ سکی، آئرلینڈ کا سفر ورلڈ کپ میں مکمل ہوگیا۔

ایڈیلیڈ کے اوول گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں آئرلینڈ ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیویز نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھل پیش کیا، کپتان ولیم سن کی 61 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، فن الین32، کونوے 28 اور فلپس نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔

ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کی پہلی ہیٹ ٹرک آج آئرلینڈ کی جانب سے کی گئی، آئرش بولر نے تین گیندوں پر تین کیویز کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔

ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنا سکی۔ کیوی بولرفرگوسن نے 3 جبکہ سودھی، سنٹینر اور ٹم ساؤتھی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، کیوی کپتان کین ولیم سن 61 رنز بنانے پر پلئیر آف دی میچ قرار پائے۔

اس کے ساتھ ہی آئرلینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سفر مکمل ہو گیا جبکہ اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر موجود کیویز نے 7 پوائنٹس کے ساتھ اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔