Friday, April 19, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے عثمان قادر آؤٹ، فخر زمان ان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے عثمان قادر آؤٹ، فخر زمان ان
October 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے عثمان قادر آؤٹ، فخر زمان کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا۔

پاکستان نے لیگ اسپنر عثمان قادر کی جگہ بیٹر فخر زمان کو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنالیا۔ پی سی بی کے مطابق عثمان قادر بحیثیت ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی قومی اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا میں ہی رہیں گے۔

عثمان قادر 25 ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ فخر زمان شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ ہفتے کے روز لندن سے برسبین پہنچ جائیں گے۔

محمد حارث اور شاہنواز دھانی  بھی بطور ریزور کھلاڑی قومی ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔