دبئی (92 نیوز) - آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا، پاکستان کے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت انگلش کپتان جوزبٹلر کو کپتان مقرر کیا گیا، ٹیم میں انگلینڈ کے چار، پاکستان اور بھارت کے دو دو کھلاڑی شامل ہیں۔
پاکستان کے دوکھلاڑیوں شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی نے ٹیم میں جگہ بنائی، انگلینڈ کے سیم کیرن، مارک ووڈ اور ایلکس ہیلز کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔ بھارت کے ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادیو بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ سکندر رضا، گلین فلپس اور اینرچ نورکیا بھی منتخب ہوئے۔