Thursday, April 18, 2024

انگلینڈ دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا

انگلینڈ دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا
November 13, 2022 ویب ڈیسک

میلبرن (92 نیوز) – انگلینڈ پاکستان کو ہرا کر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ آل راؤنڈر بین سٹوکس نے ناقابل شکست نصف سنچری سکور کی، انہوں نے 49 گیندوں پر ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔

انگلش اوپنر ایلکس ہیلز ایک رن، فل سیلٹ اور کپتان جوس بٹلر 26 ، ہیری بروک 20 ، معین علی 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ لائم لیونگ سٹون ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور محمد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 137 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا۔

مڈل آرڈر بلے باز شان مسعود 38 اور کپتان بابر اعظم 32 رنز بناکر نمایاں رہے، اوپنر محمد رضوان 15، محمد حارث 8، افتخار احمد صفر، شاداب خان 20، محمد نواز 5 اور محمد وسیم 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شاہین شاہ آفریدی 5 جبکہ حارث رؤف ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے سام کورن نے 3، عادل رشید اور کرس جورڈن نے 2 ، 2 وکٹ حاصل کیں۔