ایڈیلیڈ (92 نیوز) - ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ ون کے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 4 رنز سے شکست دے دی۔
ایڈیلیڈ می کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے افغانستان کو جیت کے لئے169 رنز کا ہدف دیا۔ آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔
گلین میکس ویل نے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، مچل مارش 45، ڈیوڈ وارنر اور سٹونیز نے بالترتیب 25،25 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے نوین الحق نے 3، فضل الحق فاروقی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں افغانستان کی ٹیم 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 164 رنز بنا سکی۔ راشد خان 48 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، گلبدین نبی 39 اور عبدالرحمٰن گُر باز 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکس ویل 54 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔