Friday, April 26, 2024

کوئٹہ:  پولیس کی فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک ، اہلکار زخمی  

کوئٹہ:  پولیس کی فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک ، اہلکار زخمی  
October 5, 2016
کوئٹہ (92نیوز)کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ اور  دستی بموں سے حملہ کر دیا ہے ۔ دہشتگردوں کے حملے میں  ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ  جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئےہیں ۔ دوسری طرف  تربت میں ایف سی اور حساس اداروں  نے  سرچ آپریشن کرتے ہوئے  تین دہشت گردوں کو ہلاک اور پانچ گرفتار کر لئے ہیں ۔ سکیورٹی فورسز نے  ڈیرہ بگٹی میں بھی  دہشت گردوں کے دو ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔