Thursday, April 18, 2024

لاہور : ایئرپورٹ پر 2 طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے

لاہور : ایئرپورٹ پر 2 طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے
September 28, 2016
  لاہور(92نیوز) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے ۔دوران لیںڈنگ پروازوں سے پرندے ٹکرا گئے تاہم پائلٹ نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے طیاروں کو اتار لیا ۔ تفصیلات کےمطابق ایئرپورٹ پر پرندوں کے ٹکرانے سے دو پروازیں حادثے سے بال بال بچ گئی ہیں ۔ دونوں پروازوں کے پائلٹوں نے بڑی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی لوگوں کی زندگیاں بچالی ہیں ۔ واضح رہے کہ ایک طیارہ اتحاد ایئرلائن اوردوسرا  پاکستان ایئرفورس  کا تھا جن سے پرندے ٹکرائے ہیں ۔واضح رہے کہ ایئرپورٹ کے علاقے میں پرندوں کےلئے بھی نو فلائی زون ہوتا ہے لیکن لاہور ایئرپورٹ کے اردگرد پرندے منڈلاتے رہتے ہیں اور ان کو پٹاخوں سے بھگانے کے علاوہ اور کوئی طریقہ بھی نہیں ہے ۔ یہی پرندے آئے روز جہازوں سے ٹکرا کو حادثات کا باعث بنتے رہتے ہیں ۔