Friday, April 19, 2024

کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
September 30, 2016
کراچی(92نیوز)صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے  بلوچ کالونی میں پولیس وین پر فائرنگ  ہوگئی ہے  جس کے نتیجے میں 2اہلکار شہید ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار ایک ملزم کو عدالت سے لے کر آ رہے تھےکہ پولیس وین نامعلوم افراد نے فائرنگ  کردی جس میں دو اہلکار شہید ہوگئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کی فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے ۔