Friday, March 29, 2024

مزید دو بھارتی سفارتکاروں،جاسوس، کو ڈی پورٹ کردیا گیا

مزید دو بھارتی سفارتکاروں،جاسوس، کو ڈی پورٹ کردیا گیا
November 10, 2016
کراچی(92نیوز)بھارتی خفیہ ایجنسیوں سےتعلق رکھنے والے ،بھارتی ہائی کمیشن کے آٹھ اہلکاروں  میں  سے مزید دو کو  بھارت روانہ کردیا گیااہلکار سفارت کاری کے روپ میں پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ تفصیلات کےمطابق سفارت کاروں کے روپ میں بھارتی ہائی کمیشن میں بھارتی انٹیلی جنس اور  را کے نیٹ ورک کے آٹھ ارکان میں سے مزید دو اہلکار اسلام آباد سے بھارت روانہ ہو گئے ، بلبيرسنگھ سيکريٹر ی پريس اينڈ انفارميشن اور جيابالن سنتھيل براستہ  دبئی بھارت جائيں گے۔ جیا بالن کا تعلق بھارتی انٹیلی جینس بیورو سے ہے ان دو ارکان کی روانگی سے بھارت جانے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے جبکہ ديگرتين بھارتی ايجنٹ واہگہ بارڈ کے راستے بھارت جائيں گے جن ميں امرديپ سنگھ ويزا اتاشی،راجيش کمار قونصلر کمرشل اور دھرمندرسودھي شامل ہيں ۔