Wednesday, May 8, 2024

منی لانڈرنگ کیس : سرفراز مرچنٹ کے ایک بارپھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

منی لانڈرنگ کیس : سرفراز مرچنٹ کے ایک بارپھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
October 22, 2016

 ‏کراچی(92نیوز)کراچی کی مقامی عدالت ميں ايم کيوايم  کے بانی کی منی لانڈرنگ کیس کے اہم گواہ سرفراز مرچنٹ کیخلاف 2مقدمات کی سماعت‏سرفرازمرچنٹ کےایک بارپھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

تفصیلات کےمطابق جوڈيشل مجسٹريٹ ساؤتھ کی عدالت  ميں سرفراز مرچنٹ  کے خلاف دھوکہ دہی کے دومقدمات کی سماعت ہوئی جہاں  عدالت نے تفتیشی افسر  کو حکم ديا کہ 5نومبرتک ملزم کو پیش کیا جائے آئندہ سماعت پرجعلی چیک کے مقدمہ میں نامزد کشورلال اورمہیش پرفرد جرم عائد کی جائے گی۔دوران سماعت ‏تفتیشی افسرنےملزم کی جائیداد سے متعلق تفصیلات تاحال پیش نہیں کیں واضح رہے کہ ‏سرفرازمرچنٹ کيخلاف فراڈاوردھوکا دہی سمیت دیگرالزامات ہیں۔