Thursday, March 28, 2024

نیوٹیک کے زیراہتمام عالمی کانفرنس میں غیرملکی وفود اور صنعتکاروں کی شرکت

نیوٹیک کے زیراہتمام عالمی کانفرنس میں غیرملکی وفود اور صنعتکاروں کی شرکت
October 4, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان میں فنی تعلیم و تربیت کا معیار بہتربنانے کےلئے نیوٹیک کے زیراہتمام دو روزہ عالمی کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے۔ غیرملکی مندو بین اور صنعتکاروں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نوجوانوں کو فنی تعلیم و تربیت فراہم تو کی جاتی ہے لیکن اس کا دائرہ کار چند علاقوں تک محدود ہے۔ پاکستانی نوجوان بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کر سکتے۔ نوجوانوں کی فنی تعلیم کا معیار بہتر کرنے کے لیے نیوٹیک کے زیراہتمام ہونیوالی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آج آخری روز ہے۔ وزیر مملکت تعلیم و تربیت بلیغ الرحمان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ بیورو کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھایا جائے گا۔ اسکلز ڈویلپمنٹ کونسل کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ نیشنل اپرنٹس شپ ایکٹ کی بہت جلد منظوری دی جائے گی۔ کابینہ کی کمیٹی نے اس ایکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ ا س سے پچیس ہزار نوجوانوں کو ٹریننگ کے مواقع ملیں گے۔ کانفرنس کا مقصد پاکستان اور دیگر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا فروغ‘ نصاب کو عالمی منڈی کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے اور نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔