Friday, April 19, 2024

غازی علم دین شہید کے دو روزہ عرس کی تقریبات شروع

غازی علم دین شہید کے دو روزہ عرس کی تقریبات شروع
October 30, 2016
لاہور(92نیوز)غازی علم الدین شہید کے دو روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں ہو گیامزار پر عوام کا تانتا بندھا ہے اور لوگ جوق در جوق حاضری دے رہے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق غازی علم الدین شہید کے مزار کو عرس کے پہلے روز غسل دیا گیا جس میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ عاشقان رسول نعرے بلند کرتے رہے  عرس کی  تقریبات میں شہر بھر سے لوگ ٹولیوں کی صورت میں آرہے ہیں اور غازی علم الدین شہید کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ خواتین ا ور بچوں کی بھی آمد ہو رہی ہےکوئی مزار پر فاتحہ خوانی کر رہا ہے تو کوئی منت مانگ رہا ہے۔ مزار انتظامیہ کی جانب سے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ہے جبکہ عر س میں آنیوالے زائرین بھی لنگر تقسیم کرتے نظرآتے ہیں۔