Thursday, April 25, 2024

 لاہور : سلنڈر دھماکے میں 12 افراد زخمی

 لاہور : سلنڈر دھماکے میں 12 افراد زخمی
September 26, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے بیگم کوٹ میں سلنڈروں کی دکان پر  سلنڈر پھٹنے سےزبردست دھماکا ہوا ہے ۔ اس شدید دھماکے میں بارہ افراد شدید جھلس گئے ہیں ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکے میں متعدد گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں جبکہ قریبی دکانوں میں بھی آگ لگ گئی ہے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ہے۔