Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف سے ترکمانستان کے وزیردفاع اور جاپان کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات

آرمی چیف سے ترکمانستان کے وزیردفاع اور جاپان کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات
November 10, 2016
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترکمانستان کے وزیردفاع اور جاپان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان  نے ملاقات  کی ہے جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ دونوں غیرملکی شخصیات نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اورکامیابیوں کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترکمانستان کے وزیردفاع و قومی سلامتی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ملاقات میں دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ ترکمانستان کے وزیردفاع نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اپنی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اس سے پہلے جی ایچ کیو پہنچنے پر ترکمانستان کے وزیر دفاع کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے شہداءکی یادگار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائیں۔ دوسری جانب جاپان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی۔ انہوں نے افغانستان میں امن و استحکام کےلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا ۔