Wednesday, May 1, 2024

روس اور ترکی کےدرمیان بحراسود میں دو گیس پائپ لائنوں کی تعمیرکا معاہدہ طے پاگیا

روس اور ترکی کےدرمیان بحراسود میں دو گیس پائپ لائنوں کی تعمیرکا معاہدہ طے پاگیا
October 12, 2016
استنبول(ویب ڈیسک)روس اور ترکی کے درمیان بحر اسود میں دو گیس پائپ لائنوں کی تعمیر کا معاہدہ طے پاگیا معاہدے کے مطابق روس ترکی کو سالانہ تیس ارب کیوبک میٹر سے زائد گیس فراہم کرے گا۔ تفصیلات کےمطابق گزشتہ دنوں ترک اور روسی وزرائے خارجہ کے درمیان طے پانے والے گیس معاہدے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دستخط کردیئے۔معاہدے کے مطابق روس بحرہ اسود میں تعمیر کی جانے والی گیس لائنز کی تعمیر کے بعد ترکی کو سالانہ تیس ارب کیوبک میٹر سے زائد گیس فراہم کرسکے گا۔ منصوبہ دو ہزار انیس میں مکمل کرلیا جائےگا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد ترک صدر نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری رہے گا۔