Tuesday, May 7, 2024

ترک صدر اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے

ترک صدر اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے
November 11, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ترک صدر اہم دورے پر اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے، دو روزہ قیام میں صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرینگے، ترک صدر کی آرمی چیف سے بھی ملاقات کا امکان، ملک بھر کی سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد  کے سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ  ترک صدر طیب اردگان اگلے ہفتے اہم دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں طیب اردگان دو ورز تک اسلام آباد میں قیام کرینگے، ترک صدر کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر دو طرفہ  مذاکرت بھی ہونگے۔ ترک صدر کے دورے کے دوران باہمی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ   دورے کے دوران، ترک صدر طیب اردگان ، صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے، طیب اردگان  کی آرمی چیف  جنرل راحیل شریف  سے بھی ملاقات کا امکان ہے، ترک صدر ملک بھر کی سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔