Thursday, April 25, 2024

ترک حکومت نے مزید ایک سو تین فوجی ججوں کو برطرف کر دیا

ترک حکومت نے مزید ایک سو تین فوجی ججوں کو برطرف کر دیا
October 14, 2016
استنبول (ویب ڈیسک) ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد سرکاری اہلکاروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ حکومت نے مزید ایک سو تین فوجی ججوں کو برطرف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے جولائی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد اب تک دو سو نو فوجی ججوں کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ ترکی میں بغاوت سے پہلے فوجی ججوں کی تعداد چار سو اڑسٹھ تھی۔ برطرف کیے گئے مزید ایک سو نو فوجی جج چیف آف جنرل سٹاف اور ترک فضائیہ کے قانونی مشیر تھے۔ ترک حکام نے مزید دو سو پندرہ پولیس افسروں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں جبکہ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ترک فوج سے مزید دو سو اہلکاروں کو فارغ کر دیا جائے گا۔ ترک حکومت فتح اللہ گولن سے تعلق کے شبے میں اب تک بتیس ہزار افراد کو جیل بھیج چکی ہے اور تعلیم، دفاع سمیت کئی دیگر شعبوں کے ایک لاکھ افراد کو ملازمتوں سے برطرف کیا جا چکا ہے۔