Sunday, September 8, 2024

ترکی : فوجی بغاوت کا الزام‘ ترک بحریہ کے291افسر واہلکارمعطل

ترکی : فوجی بغاوت کا الزام‘ ترک بحریہ کے291افسر واہلکارمعطل
November 14, 2016
استنبول (ویب ڈیسک) ترکی میں ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں ترک بحریہ کے دو سو اکانوے افسر اور اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا جبکہ پندرہ نیول افسروں سمیت انیس اہلکاروں کو بھی برطرف کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترک وزارت دفاع نے ملک میں ناکام فوجی بغاوت کے الزام میں بحریہ کے دو سو اکانوے اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے جن میں ایک سو اڑسٹھ افسر اور ایک سو تئیس اہلکار شامل ہیں۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بحریہ کے پندرہ افسروں اور چار اہلکاروں کو ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ جولائی میں ناکام بغاوت کے بعد سے اب تک محکمہ انصاف، تعلیم، پولیس اور دیگر اداروں کے ایک لاکھ دس ہزار سے زائد اہلکاروں کو معطل یا برطرف کیا جا چکا ہے جبکہ کریک ڈاو¿ن کے دوران چھتیس ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا۔