Saturday, May 11, 2024

نون لیگ برطانیہ نے تسنیم حیدر کا الزام مسترد، قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا

نون لیگ برطانیہ نے تسنیم حیدر کا الزام مسترد، قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا
November 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – نون لیگ برطانیہ نے تسنیم حیدر نامی شخص کا الزام مسترد کردیا، قانونی چارہ جوئی کا اعلان بھی اعلان کردیا۔

تسنیم حیدر نامی شخص مسلم لیگ ن کا لندن کا ترجمان نہیں، مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر نامی شخص مسلم لیگ ن کا لندن کا ترجمان نہیں۔ کوئی شخص زبردستی پارٹی ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے۔ تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی کے قانونی فورم پر پیش کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے۔ جعلسازی اور جھوٹ سے ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی۔