Sunday, September 8, 2024

تشدد سے موت، نوعمر ملازمہ کی لاش نکالنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

تشدد سے موت، نوعمر ملازمہ کی لاش نکالنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل
August 18, 2023 ویب ڈیسک

خیرپور (92 نیوز) - رانی پور مجسٹریٹ کے حکم پر ڈی ایچ کیو سندھ نے پیر اسد شاہ کی حویلی میں تشدد سے جاں بحق ہونے والی نوعمر ملازمہ فاطمہ کی لاش نکالنے کے لیے چار رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔

پی ایم ایس میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بورڈ کے سربراہ ہوں گے جبکہ فرانزک ماہر، پیتھالوجی کے پروفیسر اور نوشہرو فیروز ڈی ایچ او اس کے ممبر ہوں گے۔

ایس ایس پی خیرپور نے مجسٹریٹ کو درخواست جمع کرائی تھی جس میں مقتولہ کی لاش نکالنے کی اجازت مانگی گئی تھی۔

دریں اثنا، پولیس نے مقتول کی قبر کے اردگرد مشکوک سرگرمیوں کے بعد ایک عارضی چوکی قائم کر دی ہے۔

متاثرہ کی والدہ نے الزام لگایا کہ ملزمان نے لاش نکالنے کے احکامات کے بعد غائب کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ سید فیاض شاہ کی حویلی میں اب بھی مزید لڑکیاں موجود ہیں۔