Monday, May 16, 2022

ترین گروپ کا حکومتی ارکان سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ

ترین گروپ کا حکومتی ارکان سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ
March 18, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - حکومت ترین گروپ کو منانے میں ناکام ہوگئی، ترین گروپ نے حکومتی ارکان سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ گورنر سندھ بھی کوششوں کے بعد جہانگیر سے بات نہ کرسکے۔

جہانگیرترین گروپ کو منانے کی ایک اور حکومتی کوشش ناکام ہوگئی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لندن میں جہانگیر ترین سے رابطے کی کوشش کی، کوششوں کے باوجود عمران اسماعیل جہانگیرتر ین سے رابطہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین گروپ نے حکومتی شخصیات سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے ایم این ایز اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہو چکے ہیں، ترین گروپ سے حمزہ شہباز ملاقات کر چکے ہیں۔ ترین گروپ سے حکومت مخالف حکمت عملی رکھنے والی شخصیات کی کئی ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔

ترین گروپ نے ارکان اسمبلی کا مشاورتی اجلاس آج طلب کیا ہے، جہانگیرترین کی رہائش گاہ پر اجلاس شام کو ہوگا، عون چودھری کے مطابق تمام ارکان مستقبل کی حکمت عملی پرتجاویز دیں گے۔