Monday, May 6, 2024

کنگ میکر ریاست فلوریڈا ٹرمپ کے نام‘ ہلیری کیلیفورنیا سے کامیاب

کنگ میکر ریاست فلوریڈا ٹرمپ کے نام‘ ہلیری کیلیفورنیا سے کامیاب
November 9, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات کیلئے سخت مقابلہ جاری ہے۔ اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ برتری حاصل کیے ہوئے ہیں مگر ہلیری کسی صورت ہار ماننے کو تیار نہیں اور بھرپور مقابلہ کر رہی ہیں۔ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست فلوریڈا سے جیت گئے جبکہ ڈیموکریٹ امیدوار نے بھی جوابی چھکا مارتے ہوئے کیلیفورنیا سے کامیابی حاصل کر لیا۔ فلوریڈا میں الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 29 جبکہ کیلیفورنیا میں الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 55 ہے۔ خیال رہے کہ فلوریڈا کو کنگ میکر ریاست تصور کیا جاتا ہے جہاں سے کامیابی حاصل کرنے والا امیدوار صدر بن جاتا ہے۔ ٹرمپ اب تک 216 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ ہلیری 202 الیکٹورل ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ تازہ ترین نتائج کے مطابق ہلیری نے اوریگن اور ہوائی میں بھی کامیاب ہو گئی ہیں۔