Sunday, April 28, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ نئی ذمہ داریوں کا سامنا کرینگے تو جاگ جائیں گے : اوباما

ڈونلڈ ٹرمپ نئی ذمہ داریوں کا سامنا کرینگے تو جاگ جائیں گے : اوباما
November 15, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جب صدارتی دفتر کا چارج سنبھالیں گے تو جاگ جائیں گے۔ ٹرمپ جب اپنی نئی ذمہ داریوں کا سامنا کریں گے تو انہیں اپنے مزاج کو کنٹرول کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں صدراتی انتخابات کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں صدر باراک اوباما نے کہا کہ ان کی ٹیم انتقال اقتدار کیلئے تیار ہے۔ صدر اوباما نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم یورپ ہماری سلامتی کیلئے ضروری ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ اور نیٹو کیساتھ مستحکم تعلقات برقرار رکھنے کا یقین دلایا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پالیسی کے مطابق اپنی ٹیم تشکیل دینگے۔ باراک اوباما نے ایک سوال پر کہا کہ امیگریشن امریکہ کیلئے ضروری ہے۔ یہ ہمارے ملک کو توانا اور مستحکم رکھتی ہے۔