Monday, May 6, 2024

ٹرمپ کے صدرمنتخب ہونے پر عالمی رہنماوں کا ملا جلا ردعمل کا اظہار

ٹرمپ کے صدرمنتخب ہونے پر عالمی رہنماوں کا ملا جلا ردعمل کا اظہار
November 9, 2016
واشنگٹن(ویب ڈیسک)ڈونلڈٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے پر دنیا بھر کے رہنماؤں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ کسی نے نومنتخب صدر کو مبارکباد دی  تو کوئی اس غیر متوقع نتیجے پرحیران پریشان دکھائی دیتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ  چھپےرستم نکلےدنیاہلری کلنٹن کی فتح کےخواب دیکھتی رہی لیکن امریکی صدارت کاتاج  جناب لےاڑے۔ ڈونلڈٹرمپ کےانتخاب پردنیا بھر میں  خوشی اورکہیں غم  والامعاملہ ہے۔کچھ عالمی رہنماؤں نے ٹرمپ کومبارکباد پیش کی ہے تو کچھ نے تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ پہلےبات کرتےہیں پاکستان کی جہاں  وزیر اعظم  نواز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو  صدر امریکا منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی۔ لیکن پاناماکی جنگ میں مگن  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں امریکی انتخابات سے بے نیازی کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے ٹرمپ کے انتخاب کو بہت بڑی تبدیلی قراردے دیا۔ عالمی رہنماؤں پرنظرڈالیں توروس اور ترکی کے صدور اور برطانوی وزیر اعظم نے ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی ہے ۔جبکہ جرمن وزیر دفاع نے ٹرمپ کے انتخاب کو بڑا صدمہ قرار دیا ہے۔  نیٹو چیف  نے ٹرمپ کو نیٹو اجلاس میں خوش آمدید کہنے کا اعلان کیا تومصری صدر نے بھی نئے امریکی صدر کو مبارکبادکاپیغام دےڈالا