Friday, September 20, 2024

ٹرمپ نے گورنر فلوریڈا کو صدارتی انتخابات پر حصہ لینے پر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

ٹرمپ نے گورنر فلوریڈا کو صدارتی انتخابات پر حصہ لینے پر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
May 26, 2023 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے گورنر کو صدارتی انتخابات پر حصہ لینے پر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

ٹرمپ نے رون ڈی سینٹس کو احمق کہتے ہوئے ان کے پولنگ نمبروں کا مذاق اڑایا۔ سابق صدر نے کہا کہ کیا رون ڈی سینٹیس کو سمجھ نہیں کہ اس کے پول نمبر تیزی سے گر رہے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ناتجربہ کار رون ڈی سینٹیس ریپبلکن پرائمری میں 5 فیصد پر پول کر رہے ہیں۔ اگر اس بار ہم ہار گئے تو یہ امریکا کے لئے تباہ کن ہو گا۔