Tuesday, May 7, 2024

ٹرمپ کی وجہ سے یورپ‘ امریکہ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں : یورپی یونین

ٹرمپ کی وجہ سے یورپ‘ امریکہ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں : یورپی یونین
November 12, 2016
برسلز (ویب ڈیسک) یورپی یونین کے سربراہ بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف میدان میں آ گئے۔ کہتے ہیں ٹرمپ کے بطور صدر انتخاب سے یورپ اور امریکہ کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کمیشن کے سربراہ جین کلاڈ ینکر نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کے صدر کی حیثیت سے ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب سے یورپ اور امریکہ کے تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے لکسمبرگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں امریکہ کے نومنتخب صدر کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ یورپ کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دو سال ضائع کرنے ہوں گے۔