Wednesday, April 24, 2024

امریکیوں کو مستقبل کا حال بتانے کیلئے نیویارک میں ٹرمپ مشینیں آ گئیں

امریکیوں کو مستقبل کا حال بتانے کیلئے نیویارک میں ٹرمپ مشینیں آ گئیں
October 13, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک میں نصب قسمت کا حال بتانے والی مشین راہگیروں کی توجہ کا مرکزبن گئی۔ مشین ہوبہو ٹرمپ کی شکل کی ہے اور انہی کے انداز میں لوگوں کوقسمت کا حال بتاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کی شکل کی قسمت کا حال بتانے والی مشین نے پیشگوئی کی ہے کہ مستقبل میں نیویارک میں نسل پرستی اور کساد بازاری کا خطرہ ہے۔ اس مشین میں ٹرمپ کا اینی میٹڈ پتلا نصب ہے جو انہی کے انداز میں باتیں کرتا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کا پتلا لوگوں سے کہتا ہے ”تم غریب دکھائی دے رہے ہو۔ تم میرے پاس کیوں نہیں آتے اور ایک امیر پتلے کے سامنے کیوں کھڑے نہیں ہوتے۔ میں تمہیں تمہارا مستقبل بتاﺅں گا۔ ٹھیک ہے شیشے کے گولے میں دیکھو اور امریکہ کا مستقبل جانو۔ “ ان مشینوں کو نیویارک کی مختلف جگہوں پر نصب کیا گیا ہے۔