Monday, May 6, 2024

ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں حصص کی قیمتیں گر گئیں

ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں حصص کی قیمتیں گر گئیں
November 9, 2016
لندن (ویب ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج سے ایشیائی حصص بازاروں میں ہلچل۔ تفصیلات کے مطابق ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ نظر آ رہی ہے۔ جاپان اور آسٹریلیا کی سٹاک مارکیٹوں میں آج حصص کی قیمتیں گر گئیں۔ جاپان سٹاک ایکسچینج نیکئی میں 2.8 فیصد کمی آئی ہے جبکہ ہانگ کانگ کا بازار ہان سینگ 1.9 فیصد نیچے چلا گیا ہے اور شنگھائی کمپوزٹ 0.7 فیصد نیچے ہے۔ آسٹریلیا کے بازار اے ایس ایکس 200 میں 1.8 فیصد گراوٹ آئی ہے جبکہ جنوبی کوریا کے بازار کوپسی میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ مختلف ممالک کی کرنسی کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاو¿ دیکھا جا رہا ہے۔ میکسیکو کے پیسو کی قیمت میں کمی آئی ہے تو جاپانی کرنسی ین کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں میں کاروبار کرنے والے تاجر پرامید تھے کہ ہلیری جیت جائیں گی مگر ٹرمپ کی برتری نے عالمی سٹاک مارکیٹوں کو گراوٹ کا شکار کر دیا ہے۔