Thursday, May 2, 2024

آگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بن گئے تو دنیا خطرے میں آجائے گی : ہائی کمشنرفارہیومن رائٹس ،اوباما

آگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بن گئے تو دنیا خطرے میں آجائے گی : ہائی کمشنرفارہیومن رائٹس ،اوباما
October 12, 2016
  واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر باراک اوباما نے ری پبلکن پارٹی سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ  اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر  فار ہیومن رائٹس کہنا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر بن گئے تو دنیا خطرے میں آجائے گی ۔ تفصیلات کےمطابق امریکی صدر باراک اوباما  شمالی کیرولینا میں ہلری کلنٹن کی حمایت میں منعقد کی جانے والی ایک ریلی میں ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑے ۔انہوں نے کہا کہ متنازعہ بیانات کے بعد ری پبلکن پارٹی ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت بند کردے ۔ ان کا کہناتھا کہ عورتوں کے بارے میں ٹرمپ کا بیان ناقابل برداشت ہے۔ اس کی وجہ سے کوئی اسے سٹور پر بھی نوکری نہ دے ۔ امریکی صدر نے ری پبلکن پارٹی کی قیادت سے مطالبہ بھی کیا  کہ وہ باضابطہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی حمایت سے دستبردار ہوجائیں ۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر  فار ہیومن رائٹس زید الراعد نے  ٹرمپ کی جیت کو بین الاقوامی خطرہ قرار دیا اور  اقلیتوں سے متعلق  ان کے بیانات پر تشویش کا اظہار بھی کیا ۔