Saturday, May 4, 2024

ٹرک ڈرائیورز نے خون دے کر تھیلےسیمیا میں مبتلا بچوں کی زندگی بچالی

ٹرک ڈرائیورز نے خون دے کر تھیلےسیمیا میں مبتلا بچوں کی زندگی بچالی
November 13, 2016
کراچی(92نیوز)دکھی انسانیت کی خدمت میں پاکستانی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے میں مگن دکھائی دیتے ہیں،کراچی میں تھیلے سیمیا میں مبتلا بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑیں تو ٹرک ڈرائیورز نے اپنا خون پیش کردیا۔ تفصیلات کےمطابق دکھی انسانیت کی خدمت ہو یا صلا رحمی کا معاملہ پاکستانی قوم کا کوئی ثانی نہیں کراچی میں تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی زندگیاں خطرے سے دو چار ہوئیں تو ٹرک ڈرائیورز نےاپنا خون پیش کردیا۔ کاشف اقبال تھیلیسیمیا سینٹر نے کراچی گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن  کےساتھ ملکر ماڑی پور ٹرک اڈے پر بلڈ ڈونیشن کیمپ لگادیا۔ جہاں ڈرائیورز کے ساتھ ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد نے خون کا عطیہ دیا۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہےکہ بچوں کی زندگیاں بچاکر جہاں اللہ رب العزت کو راضی کیا وہیں قلبی سکون بھی نصیب ہوا۔ ڈرائیور کو اپنی نیکی کا صلا دنیا میں ہی مل گیا بلڈ ڈونیشن کیمپ میں موجود کاشف اقبال تھیلیسمیا سینٹر کے ڈاکٹرز نے ان کے دانتوں کا معائنہ بھی کر ڈالا۔ طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ سال میں ایک بار خون کا عطیہ دینے والے متعدد بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔