Sunday, May 19, 2024

ترنول میں رینجرز کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ترنول میں رینجرز کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
May 28, 2023 ویب ڈیسک

ترنول (92 نیوز) - پاکستان رینجرز سرحدوں کی حفاظت کی ساتھ ساتھ عوام کی صحت کی بھی ضامن۔ ترنول میں رینجرز کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں غریب اور مستحق افراد کا مفت علاج اور ادویات تقسیم کی گئیں۔

ترنول میں پاکستان رینجرز کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں غریب اور مستحق افراد کا مفت علاج اور ادویات تقسیم کی گئیں۔

17 ونگ کمانڈر اور اسسٹنٹ کمشنر صدر زون ثانیہ حمید پاشا نے فری میڈیکل کمیپ کا دورہ کیا اور مختلف امور کا جائزہ لیا۔

شہریوں نے پاکستان رینجرز کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو خوب سراہا۔ فری میڈیکل کیمپ میں بچوں میں مفت تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔