Thursday, May 2, 2024

ٹرمپ کو اگلے سال الیکشن مہم کے دوران مجرمانہ مقدمے سامنا کرنا پڑیگا

ٹرمپ کو اگلے سال الیکشن مہم کے دوران مجرمانہ مقدمے سامنا کرنا پڑیگا
May 24, 2023 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - سابق امریکی صدر ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ عدالت نےاگلے سال الیکشن مہم کے دوران سماعت کی تاریخ دے دی۔

ٹرمپ صدارتی نامزدگی کیلئے پرائمری انتخابات کے دوران عدالت میں پیشیاں بھگتیں گے ۔سابق امریکی صدر ٹرمپ کو اگلے سال الیکشن مہم کے دوران مجرمانہ مقدمے سامنا کرناپڑے گا۔

مین ہٹن کی ریاستی عدالت میں سابق صدر ٹرمپ کےمجرمانہ مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ٹرمپ پرتعلقات چھپانے کے لئے اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کو رقم کی ادائیگی کے الزامات لگائے گئے۔ جسٹس جوآن مرچن نے مقدمے کی آئندہ سماعت کے لئے اگلے سال 25 مارچ کی تاریخ دے دی۔

دوسری جانب عدالتی کارروائی کا سامنا کرتے ٹرمپ کواپنی پارٹی کے اندرسے بھی ٹف ٹائم کا سامنا کر نا پڑے گا۔ فلوریڈا کےگورنر رون ڈی سینٹیس کی طرف سے آج صدارتی نامزدگی کا اعلان متوقع ہے۔ ٹرمپ کے حریف ریپبلکن امیدوار پارٹی کے وفاداروں کی حمایت حاصل کرنے میں مصروف ہوں گے۔