ٹرمپ کا ایک بار پھر صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان
فلوریڈا (92 نیوز) - سابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔
فلوریڈا میں خطاب کرتے ہوئے بولے 2024 کے الیکشن میں ری پبلکن پارٹی کی جانب سے امیدوار بننے کی کوشش کریں گے۔ مخالفین کا ایسا مقابلہ کریں گے کہ ماضی میں کسی نے ایسی لڑائی نہ دیکھی ہو گی۔ امریکا کو اندر سے تباہ کرنے والے لیفٹ ڈیموکرٹیس کو شکست دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی امیدوار بننے کےلیے کاغذی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل الیکشن کمیٹی میں کاغذات جمع کرا دیئے۔ ٹرمپ نے کہا یہ میری نہیں ،آپ کی انتخابی مہم ہے۔