Thursday, April 25, 2024

ٹرمپ کا اٹارنی جنرل کے سامنے پیشی کے دوران سوالات کا جواب دینے سے انکار

ٹرمپ کا اٹارنی جنرل کے سامنے پیشی کے دوران سوالات کا جواب دینے سے انکار
August 11, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے اٹارنی جنرل کے سامنے پیشی کے دوران اٹارنی جنرل کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو خاندانی کاروباری سرگرمیوں کی سول تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے دوران ٹرمپ خاندان کے کاروباری لین دین میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔ سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی آئین کے تحت ہر شہری کو حاصل حقوق کے تحت اٹارنی جنرل کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تحقیقات کو سیاسی حربہ قرار دیتے ہوئے کاروباری بے ضابطگیوں کی تردید کر دی ہے۔