Friday, May 17, 2024

ترکیہ صدارتی انتخابات، تیسرے نمبر کے امیدوار نے طیب اردوان کی حمایت کردی

ترکیہ صدارتی انتخابات، تیسرے نمبر کے امیدوار نے طیب اردوان کی حمایت کردی
May 23, 2023 ویب ڈیسک

انقرہ (92 نیوز) - ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں تیسرے نمبر کے امیدوارسنان اوان نے صدر طیب اردوان کی حمایت کر دی۔

سنان اوان کہتے ہیں صدرطیب اردوان کی حمایت کا فیصلہ دہشت گردی کے خلاف ان کی جنگ کی وجہ سے کیا، کمال دار اوغلو ایسا نقطہ نظر قائم نہیں کر سکے جو مستقبل کے بارے میں قائل کرسکے۔

صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں صدر طیب اردوان نے انچاس اعشاریہ پانچ دو فیصد، کمال داراوغلو نے چوالیس اعشاریہ آٹھ آتھ فیصد اور سنان اوان نے پانچ اعشاریہ ایک سات فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔

صدر طیب اردوان اور اپوزیشن امیدوار کمال دار اوغلو کے درمیان 28 مئی کو دوبارہ مقابلہ ہوگا۔