Friday, May 17, 2024

ترکیہ ورلڈ ایجنگ کونسل اور ابن سینا انسٹیٹیوٹ کا لاہور میں ابن سینا یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ

ترکیہ ورلڈ ایجنگ کونسل اور ابن سینا انسٹیٹیوٹ کا لاہور میں ابن سینا یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ
May 4, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ترکیہ ورلڈ ایجنگ کونسل اور ابن سینا انسٹیٹیوٹ لاہور میں ابن سینا یونیورسٹی کے قیام، صحت کے منصوبے شروع کریں گے۔

ترکیہ ورلڈ ایجنگ کونسل اور ابن سینا انسٹیٹیوٹ نے لاہور میں ابن سینا یونیورسٹی کے قیام ، صحت کےمنصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ترکیہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے ترکیہ ورلڈ ایجنگ کونسل اور ابن سینا انسٹیٹیوٹ کے صدر ڈاکٹر کمال ایدن سے ملاقات کی۔

ابن سینا انسٹیٹیوٹ کے صدر ڈاکٹر کمال ایدن نے پاکستانی ایمبیسی میں اپنے تعلیم اور صحت کے مجوزہ منصوبوں پر ترکیہ میں پاکستانی سفیرڈاکٹر یوسف جنید کوبریفنگ دی۔

پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے ترکیہ کے ڈاکٹر کمال ایدن کے ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن پروگرام کو سراہا۔

ڈاکٹر ایدن نے اگست میں ابن سینا انسٹیٹیوٹ کستو مونو اورسلک روڈ کے تحت سائنس فیسٹیول میں ڈاکٹر یوسف جنید کو بطور مہمان خصوصی اور ابن سینا انسٹیٹیوٹ اور ورلڈ ایجنگ کونسل لائف ٹائم ہیلتھ اینڈ ہیومن رائٹس سفیر کے طور پر شرکت کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کرلی۔