Saturday, September 21, 2024

ترکیہ کیساتھ تین سال میں تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھائیں گے، وزیراعظم

ترکیہ کیساتھ تین سال میں تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھائیں گے، وزیراعظم
November 26, 2022 ویب ڈیسک

استنبول (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ تجارتی حجم میں اضافے کیلئے ترکیہ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا، تین سال میں تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھائیں گے۔

پاک ترکیہ تجارتی تعلقات

ہفتہ کو وزیراعظم نے پاکستان ترکیہ بزنس کونسل اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے بےپناہ امکانات ہیں۔ بزنس کونسل میٹنگ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ ترک سرمایہ کاروں کے مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ مجھے علم ہے ماضی میں کچھ ترک کمپنیوں کیلئے مسائل رہے، تجارتی حجم میں اضافہ کرنے کیلئے ترکیہ کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔

ترکیہ دہشتگردی کی مذمت

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں حالیہ دہشتگردی پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ترکیہ پاکستان کی طرح دہشتگردی کا نشانہ بنتا رہا۔

پاک ترکیہ برادرانہ تعلقات

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت، دفاعی پیداور سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط کرنے پر پیش رفت ہوئی۔ پاکستان میں سیلاب سے 35 ملین افراد متاثر ہوئے، ترکیہ کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔