Wednesday, April 24, 2024

ترکیہ کے مغربی علاقے میں 6 شدت کا زلزلہ، عمارتوں کو نقصان پہنچا

ترکیہ کے مغربی علاقے میں 6 شدت کا زلزلہ، عمارتوں کو نقصان پہنچا
November 23, 2022 ویب ڈیسک

انقرہ (92 نیوز) - ترکیہ کے مغربی علاقے میں 6 شدت کا زلزلہ آیا جس سے عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

یورپی سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق  زلزلے کی گہرائی کا تخمینہ 2 کلومیٹر سے 10 کلومیٹر تک لگایا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ استنبول اور دارالحکومت انقرہ میں محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کے باعث متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔ علاقے  کی بجلی منقطع ہو گئی۔

وزیر صحت کے مطابق 22 افراد   زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے ایک اونچائی سے چھلانگ لگانے کے بعد شدید زخمی ہوا ۔ ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا کہ جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول  نہیں ہوئی  ہے۔