Saturday, July 27, 2024

ترکی اور یونان کے جنگلات میں لگی آگ پرقابو نہ پایا جاسکا

ترکی اور یونان کے جنگلات میں لگی آگ پرقابو نہ پایا جاسکا
August 23, 2023 ویب ڈیسک

انقرہ / ایتھنز (92 نیوز) - ترکی اور یونان کے جنگلات میں لگی آگ پرقابو نہ پایا جاسکا۔

ترکی کے شمال مغربی صوبے میں لگی آگ سے سیکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ تیز ہواؤں کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کے بعد علاقے سے لوگوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔

دوسری طرف یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریبی پہاڑوں پر لگی آگ کئی روز کی کوششوں کے باوجود نہ بجھائی جاسکی، ہیلی کاپٹرز اور طیارے آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔