ریاض (92 نیوز) - ترک صدر طیب اردوان نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔
سعودی عرب اور ترکی کے تعلقات میں سرد مہری ختم ہونے لگی۔ تلخی کی برف پگھلنے لگی۔ سعودی صحافی جمال خشوگی کی موت کے بعد پہلی بار ترک صدر سعودیہ عرب پہنچے ہیں۔ جمال خشوگی کی موت کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تلخی تھی۔ طیب اردوان سعودی فرمانروا کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ خبرایجنسی کے مطابق طیب اردوان دورہ میں سعودی عرب سے معاشی تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔ ترکی کی معیشت ان دنوں مشکلات کا شکار ہے۔