انقرہ (92 نیوز) - ترک فوج نے شمالی عراق میں فضائی حملے کرکے 13 کرد جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔
ترکیہ کے وزارت دفاع نے کہا کہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک کہ خطے میں ایک بھی دہشت گرد باقی نہیں رہتا۔
یکم اکتوبر کو انقرہ میں سرکاری عمارتوں کے قریب عسکریت پسندوں کی جانب سے بم دھماکا کرنے کے بعد ترکیہ نے شام اور عراق میں کرد جنگجوؤں پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔