Monday, May 6, 2024

ترازو کے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے، مریم نواز

ترازو کے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے، مریم نواز
March 11, 2023 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ ترازو کے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے۔

فیصل آباد میں مسلم لیگ نون کے تنظیمی اجلاس سے خطاب میں بولیں خواتین اور نوجوانوں کی ترقی سے پاکستان میں اصل تبدیلی آئے گی۔ سوشل میڈیا کی طاقت کو اچھے جذبوں اور مثبت سوچ پھیلانے کیلئے استعمال کریں۔ مسلم لیگ نون الیکشن میں جیت کیلئے اترے گی۔

بعدازاں مریم نواز فیصل آباد میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے گھر بھی گئیں۔ عابد شیر علی کے گھر پہنچیں، عابد شیر علی اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔