رحیم یار خان ، مکان کی دیوار گرنے سے تین بچیاں جاں بحق

رحیم یار خان ( 92 نیوز) رحیم یار خان میں مکان کی دیوار منہدم ہونے سے 3 بچیاں جاں بحق ہو گئیں ، واقعہ خان پور روڈ ججہ عباسیہ میں پیش آیا۔
رحیم یار خان کے علاقہ خان پور رود ججہ عباسیہ میں ایک مکان کی دیوار منہدم ہو گئی جس کے نیچے آکر تین بچیاں جاں بحق ہو گیاں ، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بچیوں کی لاشیں تحصیل اسپتال منتقل کر دیں ۔
تین بہنوں کی ناگہانی موت پر علاقہ میں فضا افسردہ اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ۔